ہم انقلاب ہیں
ہم جبر کا نظام گرانے والے ہیں
ہم ایک نیا سماج بنانے والے ہیں
ہم پدر شاہی راج گرانے والے ہیں
ہم ایک نیا سماج بنانے والے ہیں
ہم انقلاب ہیں، ہم انقلاب ہیں
ہم انقلاب ہیں، ہم انقلاب ہیں
ہم کسی کی جاگیر نہیں، انقلاب ہیں
ہم ظلم کی تصویر نہیں، انقلاب ہیں
ہم جرگہ و جاگیر کو بھی ڈھانے والے ہیں
عورت کی آذادی کا علم والے ہیں
گھر باہر کی تقسیم کو رد کرنے والے ہیں
محنت کے نئے قاعدے بنانے والے ہیں
ہم انقلاب ہیں، ہم انقلاب ہیں
ہم انقلاب ہیں، ہم انقلاب ہیں
ہم جبر وتشدد سے بھی اب لڑنے والے ہیں
نیا نصابِ عشق بھی بنانے والے ہیں
جس چھت کے نیچے قاتل ساتھ رہتے ہوں
اب اُن چھتوں کو ہم گرانے والے ہیں
ہم انقلاب ہیں، ہم انقلاب ہیں
ہم انقلاب ہیں، ہم انقلاب ہیں
ہم کسی کی جاگیر نہیں، انقلاب ہیں
ہم ظلم کی تصویر نہیں، انقلاب ہیں
ہم جنگی اِقتصاد کو گرانے والے ہیں
علم و امن کا گیت گانے والے ہیں
ہم طبقاتی تقسیم کوبھی ڈھانے و الے ہیں
ہم سماجی انصاف کو لانے والے ہیں
ہم قومی اونچ نیچ کو بدلنے والے ہیں
قومی برابری کوہم لانے والے ہیں
محنت کشوں کے راج کو بنانے والے ہیں
ہم انقلاب زندہ باد گانے والے ہیں
ہم انقلاب ہیں، ہم انقلاب ہیں
ہم انقلاب ہیں، ہم انقلاب ہیں
ہم کسی کی جاگیر نہیں، انقلاب ہیں
ہم ظلم کی تصویر نہیں، انقلاب ہیں
ہم جبر کا نظام گرانے والے ہیں
ہم ایک نیا سماج بنانے والے ہیں
ہم پدر شاہی راج گرانے والے ہیں
ہم ایک نیا سماج بنانے والے ہیں
ہم انقلاب ہیں، ہم انقلاب ہیں
ہم انقلاب ہیں، ہم انقلاب ہیں
ہم انقلاب ہیں، ہم انقلاب ہیں
ہم انقلاب ہیں، ہم انقلاب ہیں